ETV Bharat / state

دسویں جماعت میں 96 فیصد نمبرات حاصل کرنے والی منزہ فاطمہ ڈاکٹر بننے کی خواہشمند - Munazza Fatima Scored 96 Percent

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 3:31 PM IST

MUNAZAH FATIMA GOT 96 PERCENT IN TENTHS: لکھنؤ کی کشمیری محلے میں رہنے والی منزہ فاطمہ نے آئی سی ایس ای بورڈ کی دسویں جماعت میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے ان کے اہل خانہ، رشتہ دار، عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر ہے۔ منزہ فاطمہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں۔

Lucknow's Munazza Fatima scored 96% marks, said: I want to become a doctor: Munazza Fatima
لکھنؤ کی منزہ فاطمہ نے 96 فیصد نمبرات حاصل کیے، کہا: ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہوں: منزہ فاطمہ (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: لکھنؤ کی منزہ فاطمہ نے 96 فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے امتیازی مقام حاصل کیا، منزہ نے آئی سی ایس ای بورڈ کی دہم کلاس میں یہ کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر منزہ فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ابتدائی دنوں سے ہی مسلسل محنت کر رہی تھی۔ میرے والدین اور اہل خانہ اساتذہ پوری لگن اور جدوجہد کے ساتھ ہماری تعلیم میں تعاون کر رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج مجھے نمایاں نمبرات سے کامیابی ملی اور اس پر میں بے حد خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عازمین حج کو بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کا مطالبہ، ہزاروں عازمین کا ووٹنگ سے محروم ہونے کا اندیشہ: عمار رضوی - HAJ AND LOK SABHA ELECTION

منزہ فاطمہ لکھنؤ کے معروف لوریٹو کالج میں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تعلیم وہ گزشتہ اسباق کو یاد کرنے پر زور دیتی تھی۔ امتحان کے دوران صرف نظر ثانی کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا سے بھی مسلسل جڑی رہی۔ جب پڑھنے کے اوقات ہوتے تھے تو موبائل دور رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں 100 نمبر میں سے 100 حاصل ہوئے ہیں۔ جب کہ فزکس میں 98 نمبر حاصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں ایک بہترین ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ تاکہ سماج کی خدمت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ڈاکٹروں کی بے حد ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان بیماریوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے ایک بہترین ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کامیابی کا سہرا ہمارے والدین اور ٹیچرز کو جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.