ETV Bharat / state

محمد سلیم کا ترنمول پر بوتھ میں فرضی پولنگ ایجنٹ بیٹھانے کا الزام - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 2:22 PM IST

Salim at Murshidabad تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرشدآباد پارلیمانی حلقے کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ کانگریس کے حمایت یافتہ سی پی ایم کے امیدوار محمد سلیم نے پولنگ بوتھ میں فرضی ترنمول ایجنٹ کو پولیس کی مدد سے باہر نکالا۔

محمد سلیم کا ترنمول پر بوتھ میں فرضی پولنگ ایجنٹ بیٹھانے کا الزام
محمد سلیم کا ترنمول پر بوتھ میں فرضی پولنگ ایجنٹ بیٹھانے کا الزام (etv bharat)

مرشدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغر بی بنگال کی چار پارلیمانی حلقوں اتر مالدہ،جنوبی مالدہ ،جنگی پور اور مرشدآباد میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سی پی ایم کے امیدوار محمد سلیم نے ایک اور فرضی ووٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ لوچن پور پنچایت کے نوداپاڑہ میں واقع بوتھ نمبر 63 میں پیش آیا۔ ملزم کا نام عظیم الدین شیخ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ آزاد امیدوار رفیق الاسلام کے بوتھ ایجنٹ کی شناخت سے بوتھ میں داخل ہوا تھا۔

دوسری طرف سلیم نے لوچن پور پنچایت کے نوداپاڑہ میں واقع بوتھ نمبر 40 میں ووٹنگ میں رکاوٹ کی شکایت کی۔ سی پی ایم امیدوار کے ارد گرد ترنمول کے حامیوں کا گو بیک کا نعرہ دیا۔ محمد سلیم نے ترنمول کے بوتھ صدر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:آئین کو بدلے جانے کی دھمکی کے بیچ 'آئیڈیا آف انڈیا' کی حفاظت کرنے کا عہد - Lok Sabha Election 2024

اس واقعہ میں بوتھ صدر کے ساتھ توتو میں میں ہوئی۔ بوتھ صدر کی پٹائی کا الزام تاہم ملزم ترنمول رہنما نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سی پی ایم امیدوار کی طرف سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ان کے علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.