اردو

urdu

Srinagar-Jammu National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

By

Published : Mar 20, 2023, 12:01 PM IST

ضلع رام بن میں مختلف مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ landslide in Ramban

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند
سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح مٹی کے تودے اور ضلع رام بن میں کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ شال گڑی اور شیر بی بی میں مٹی کے تودے گر آنے اور رام بن میں کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شال گڑی اور دوسرے حساس مقامات پر شاہراہ کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا سری نگر- لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

واضح رہے کہ سات مارچ کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ضلع رامبن میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چھ مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے بتایا تھا کہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کو جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تعمیراتی ایجنسیوں نے تقریباً آٹھ گھنٹے کی محنت کے بعد ملبے کو ہٹا دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details