اردو

urdu

Viaduct completed in Sherebibi Ramban سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 224 میٹر سیکشن کا راستہ مکمل، نتن گڈکری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 3:23 PM IST

اس 224 میٹر سیگمنٹ کے تعمیر ہونے سے نہ صرف سفر کے فاصلے کو 125 میٹر تک کم کیا گیا بلکہ اس راستے کے کھڑی چڑھائی والے حصوں کو ختم کیا گیا۔

construction-of-224-meter-viaduct-at-sherebibi-ramban-completed-nitin-gadkari
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 224 میٹر سیکشن کا راستہ مکمل، نتن گڈکری

رامبن:سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز کہا کہ ضلع رامبن کے شیری بی بی علاقے میں قومی شاہراہ 44 پر 224 میٹر طویل وائڈکٹ مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں شیربی بی میں 12کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 224 میٹر سیگمنٹ (2-لین) کی تعمیر کا کام کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ بنیادی ڈھانچہ این ایچ -44کے رامبن سے بانیہال سیکشن کے پر واقع ہے ۔ اس 224 میٹر کے حصہ کے تعمیر ہونے سے نہ صرف سفر کی دوری کو 125میٹر کم کیا گیا ہے، بلکہ اس راستے کے کھڑی چڑھائی والے حصوں کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ80 ڈگری سے زیادہ کی ایک پہاڑی ڈھلان سے اترنے کی ضرورت کو بھی اس راستے کے بنے سے ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس راستے کے بنے سے شیر بی بی علاقے کے حصے کے خطرناک راستوں سے گزرنے میں گاڑیوں کے روانی کے ساتھ آنے جانے کی سہولیت بھی ملی ہے۔

مزید پڑھیں:Banihal Ramban Tunnel Completed سرینگر جموں شاہراہ پر ایک اور ٹنل مکمل

وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے خطے کی اقتصادی ترقی میں تعاون ملے گا اور اس علاقہ کی مجموعی کنکٹیوٹی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہم جموں و کشمیر ریاست کے لئے غیر معمولی شاہراہوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details