اردو

urdu

Khwaja Gharib Nawaz URS Sandal اجمیر شریف میں 811ویں عرس مبارک کے موقع پر رسم صندل

By

Published : Jan 23, 2023, 2:21 PM IST

اجمیر شریف میں 811 واں عرس مبارک کے موقع پر رسم صندل

خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 811واں عرس مبارک چاند نظر آنے پر 23 جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ ایک روز قبل خواجہ صاحب کی درگاہ میں سلانہ صندل کی رسم ادا کی گئی۔ اس رسم کو درگاہ کے خادم ہی ادا کرتے ہیں اور خواجہ صاحب کے مزار اقدس سے صندل کو اتار کر عقیدت مند زائرین میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ Khwaja Gharib Nawaz URS Sandal

اجمیر شریف میں 811 واں عرس مبارک کے موقع پر رسم صندل

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 811واں عرس مبارک چاند نظر آنے پر 23 جنوری سے شروع ہو جائے گا۔عرس کے اہتمام کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے گئے ہیں۔ ایک روز قبل خواجہ صاحب کی درگاہ میں سلانہ صندل کی رسم ادا کی گئی۔اس رسم کو درگاہ خادیم ہی ادا کرتے ہیں اور خواجہ صاحب کے مزار اقدس سے صندل کو اتار کر عقیدت مند زائرین میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ خواجہ غریب نواز کے عرس کا صندل آج ان کے مزار اقدس سے خادموں نے اتار کر رسم ادا کی۔ یہ صندل خواجہ صاحب کے مزار پر پورا ایک سال تک پیش کیا جاتا ہے۔ سالانہ عرس سے ایک روز قبل اس صندل کو اتار کر بیمار اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Hazrat Khawaja Moinuddin Chishti:حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےعرس کی پرچم کشائی

درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق اسلامک رجب المرجب ماہ کا چاند دکھائی دینے سے ایک روز قبل اس رسم کو ادا کیا جاتا ہے۔ اس میں عقیدت مند زائرین صندل کے انتظار میں آستانہ شریف کے باہر با ادب کھڑے ہو جاتے ہیں۔ خواجہ غریب نواز کے عرس کے صندل کی رسم ادائیگی کے ساتھ اب درگاہ میں خدمت کا وقت میں بھی تبدیلی ہو گئی ہے۔ دوپہر میں ہونے والی خدمات اب رات میں ادا کی جائے گی۔ 6 رجب المرجب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details