اردو

urdu

Sewing Machines Distributed in Awantipora اونتی پورہ میں پولیس نے مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 6:17 PM IST

سیوک ایکشن پروگرام کے تحت اونتی پورہ پولیس نے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے خواتین میں سلائی کی مشینیں تقسیم کیں ہیں۔

police-in-awantipora-distributed-sewing-machines-among-needy-women
اونتی پورہ میں پولیس نے مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی

ونتی پورہ میں پولیس نے مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی

اونتی پورہ( پلوامہ):اونتی پورہ پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈی پی ایل ایل اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں دو درجن غریب خواتین کو سلائی مشینیں دی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ایس پی ڈی پی ایل ہلال خالق بٹ، اور ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی بھی موجود تھے
استفاده حاصل کرنے والی خواتین نے پولیس کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کا دل جیت لیا ہیں کیونکہ سیلائی مشین سے انہیں روزگار حاصل ہوگا اور وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام منعقد ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں:


اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے میڈیا کو بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس نے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کا خیال رکھتے ہیں اور دو درجن خواتین میں سلائ مشینیں تقسیم کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کے پروگرامز مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاشی طور پسماندہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details