ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Tral نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 4:24 PM IST

وادی کشمیر کے طول و عرض میں سی آر پی ایف کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان کیمپس میں لوگوں کو طبی مشورے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دی جاتی ہے۔

crpf-organised-mega-free-medical-camp-in-noorpora-tral
نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام

نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ترال ( پلوامہ): سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ا30 اور 180 بٹالین (سی آر پی ایف) نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نورپورہ ترال علاقے میں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئی۔

علاقے کے لوگ جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے نے فری ہیلتھ کیمپ کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔دن بھر جاری رہنے والے کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور ان کے بچے بھی شامل تھے،جبکہ غیر ریاستی مزدوروں کو بھی اس کیمپ کے دوران علاج معالجہ کیا گیا اور انہیں بھی ادویات دی گئی۔
لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے، کیونکہ ایسے کیمپس سے غریب لوگوں کو بہت فایدہ پہنچ پاتا ہے ۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے،جب بھی کسی علاقے میں لوگ اس طرح کے کیمپ منعقد کرانے کی اپیل کرتے ہیں تو ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور آج اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: CRPF Free Medical Camp اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ

انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف مختلف قسم کے سوک ایکشن کا انعقاد کرکے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا۔راجیو یادو نے بتایا کہ سی آر پی ایف ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے کام بھی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.