اردو

urdu

Sohail Ahmad Started Yakjaah Cafe کشمیری نوجوان نے کیفے شروع کرکے فراہم کی لوگوں کو نوکری

By

Published : Oct 11, 2022, 9:07 PM IST

کچھ برس قبل سہیل احمد نے بی ٹیک مکمل کیا۔ اب اسے فکر تھی کہیں روزگار کی، لیکن وہ اپنی سوچ کو بدل کر روزگار دینے کا خواب دیکھا اور آج 20 سے زائد لوگوں کو روزگار دے رہا ہے۔ Sohail Ahmad Started Yakjaah Cafe In Tral

کشمیری نوجوان نے کیفے شروع کرکے فراہم کی لوگوں کو نوکری
کشمیری نوجوان نے کیفے شروع کرکے فراہم کی لوگوں کو نوکری

پلوامہ : جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈویژن ترال میں سہیل احمد نامی شخص نے کچھ برسوں قبل بی ٹیک کی تعیلم مکمل کی۔اس کے بعد اس نے خود ہی لوگوں کو روزگار دینے کا خواب دیکھا اور اس خواب کو سچ کر دیکھایا۔ سہیل نے یکجا کیفے نامی ریسٹورنٹ کھول کر اپنے پروں کو پرواز دی بانہال، ڈوڈہ اور اب ترال میں یکجا کیفے شروع کیا ہے۔

کشمیری نوجوان نے کیفے شروع کرکے فراہم کی لوگوں کو نوکری

سہیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ انجینرنگ شعبے کے ساتھ وابستہ تھے لیکن انہوں نے سوچا کہ بے روزگاری کے اس عالم میں روزگار کی امید پیدا کی جائے اور اس لیے انہوں نے یکجا جس کا مطلب ہوتا ہے اکھٹے، شروع کر کے آگے بڑھنے کا من بنا لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ لوگ ہمیں یہاں بھی سپورٹ کریں گے اور ہماری ضیافت کو بھی پسند کریں گے۔ Sohail Ahmad Started Yakjaah Cafe In Tral

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد فرنچائز کو مزید قصبوں تک پھیلانا ہے، اس طرح میں نے اسے شمال کے دوسرے علاقوں میں جانے سے پہلے سوپور میں شروع کیا۔ زیادہ تر فرنچائزز کے برعکس، ہم سب سے پہلے شہر سے دوسرے شہر تک پھیلیں گے۔ ناکامیوں یا تلخ ماضی کی طرف نہیں لیکن صرف آگے مستقبل کی طرف بڑھیں اور یقینی بنائیں کہ آپ مشکلات پر قابو پالیں گے۔

سہیل نے مزید کہا کہ ہم کم تجربہ کار یا حوصلہ مند نہیں ہیں لیکن ہمیں اپنے کام، اپنے جذبے کے لیے وقف رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اپنے مقصد اور معاشرے کے لیے وقف ہوں تو ہم حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں اور روزگار پیدا کرنے والے بن سکتے ہیں۔ kashmiri youth attracted to cafe industry

یہ بھی پڑھیں : Garage Café in Srinagar: اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ' گیراج کیفے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details