اردو

urdu

Muharram Preparations ڈی سی پلوامہ نے ضلع کے شیعہ اکثریتی علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Jul 23, 2023, 4:53 PM IST

ضلع پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے اتوار کے روز امام باڑہ گانگوہ ،وکھرون کا دورہ کرکے محرم الحرام کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا۔

dc-pulwama-visits-shia-dominated-areas-of-the-district
ڈی سی پلوامہ نے ضلع کے شیعہ اکثریتی علاقوں کا دورہ کیا

ڈی سی پلوامہ نے ضلع کے شیعہ اکثریتی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اتوار کے روز ضلع کے شیعہ آبادی والے علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے محرم کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، ساتھ پہ انہوں نے عوامی وفود کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم کے مہینے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے لیے تمام علاقوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ضلع پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے امام باڑہ گانگوہ ،وکھرون کا دورہ کرکے محرم الحرام کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی سہولت کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی عوامی سہولیات کی منتقلی سمیت مناسب انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پرانی لائٹوں کو فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسپاٹ وزٹ کریں اور مقامی لوگوں کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم کے مہینے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے لیے تمام علاقوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Muharram Preparations ترال انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں یکم محرم الحرام سے ہی ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان جلوسوں کو احسن طریقے سے منعقد کرنے اور اس میں حصہ لینے والے عزاداروں کو ان میں شرکت کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details