ETV Bharat / state

Muharram Preparations ترال انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 9:58 PM IST

اسلامی کلینڈر کا نیا سال یعنی محرم الحرام 1445ہجری شروع ہوگیا ہے۔ یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی جبکہ نئے اسلامی سال کا آغاز 19 جولائی بروز بدھ نماز مغرب کے بعد سے ہوگیا۔ وہیں یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

arrangements-for-muharram-reviewed-by-tral-administration
ترال انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

ترال انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

ترال:ضلع انتظامیہ پلوامہ کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سجاد یحییٰ نقاش نے شعیہ آبادی والے پنر جاگیر میں شیعہ برادری کے ائمہ افسران اور نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں محرم الحرام کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا میٹنگ میں چیف بلاک میڈیکل افیسر ترال، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر JKPDCL، جل شکتی، ، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شیعہ برادری کے نمائندوں کی جانب سے محرم الحرام کے انعقاد کے لیے پیش کیے گئے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بجلی کی فراہمی، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تزئین و آرائش، راشن، لکڑی، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹنگ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات پر غور کیا گیا۔

اے ڈی سی نے جل شکتی اور جے پی ڈی سی ایل کو بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی، جبکہ محکمہ صحت سے کہا گیا کہ وہ اجتماعات کے مقامات پر صحت کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے محکموں سے متعلق انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔ وہیں میونسپل حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ امام بارگاہ کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنائیں۔ جب کہ پولیس کو محرم کے دنوں میں فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا۔

مزید پڑھیں: DC Budgam ڈی سی بڈگام نے مرکزی امام باڑہ کا دورہ کیا

اس موقع پرمقامی لوگوں نے اے ڈی سی ترال کا بروقت اقدامات کرنے کے سلسلے میں اٹھاے جا رہے اقدامات کے لیے شکریہ ادا کیا۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی نے بتایا کہ محرم الحرام کے متبرک ایام میں عزاداروں کے لیے مناسب اقدامات کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس سلسلے میں وعدہ بند ہے کہ انہیں کوئی تکلیف نہ اٹھانا پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.