اردو

urdu

گلبرگہ: راجیو آواس یوجنا کے مکانات تقسیم کرنے میں ناانصافی کا الزام

By

Published : Oct 26, 2021, 7:53 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 7:59 PM IST

سماجی کارگزار اہند چنتکر تنظیم کے صدر سبنا جمعدار نے کہا کہ 'غریب عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ جس میں خود سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔ اس لیے ریاستی حکومت اس تقسیم کیے گئے مکانات کی پوری طرح سے جانچ کریں۔'

گلبرگہ: راجیو آواز یوجنا اسکیم کے مکانات کو تقسیم کرنے میں نا انصافی کا الزام
گلبرگہ: راجیو آواز یوجنا اسکیم کے مکانات کو تقسیم کرنے میں نا انصافی کا الزام

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ڈبرآباد کالونی میں سلم بورڈ کی جانب سے غریب عوام کے لیے 'راجیو آواس یوجنا اسکیم' کے تحت تعمیر کے گئے 704 مکانات کو تقسیم کرنے میں نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گلبرگہ: راجیو آواز یوجنا اسکیم کے مکانات کو تقسیم کرنے میں نا انصافی کا الزام

سماجی کارگزار اہند چنتکر تنظیم کے صدر سبنا جمعدار نے کہا کہ 'غریب عوام جن کے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں ہے۔ ایسے افراد کے لیے حکومت نے مکانات تعمیر کروایا ہے۔ لیکن یہاں کے افسران غریب کو مکان دیے جانے کے بجائے رشوت لے کر ایسے افراد کو مکانات دیے گئے جن کے پاس پہلے سے رہنے کے لیے گھر ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ جس میں خود سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔ اس لیے ریاستی حکومت اس تقسیم کیے گئے مکانات کی پوری طرح سے جانچ کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: 'آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا' کا آغاز

سبنا جمعدار نے اس میں شامل رشوت لینے والے افسران پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔'

Last Updated :Oct 26, 2021, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details