اردو

urdu

جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت، پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 6:01 PM IST

پولیس نے گزشتہ روز جموں میں ٹفن بکس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد جموں صوبے میں مکان ملکان سے کرایہ داروں کی مکمل تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔Tenant Verification In jammu

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز جموں میں ٹفن بکس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد جموں صوبے میں کرایہ داروں کی مکمل تفصیلات جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ وقت مقررہ کے اندر اندر کرایہ داروں کی معلومات نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا جموں شہر میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا جس دوران مسافروں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق جموں شہر سمیت صوبے کے باقی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔بعض مقامات پر سکیورٹی فورسز اہلکار اسکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:


ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details