ETV Bharat / state

Tiffin box timer IED Recovered جموں میں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 9:53 PM IST

ہفتہ کی شام کو پولیس نے سدھرا-ناروال ہائی وے پر دو کلو گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کی ہے۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے اسے بروقت ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا ہے۔Tiffin box timer IED planted on NH seized in Jammu

tiffin-box-timer-ied-planted-on-nh-seized-in-jammu
جموں میں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں میں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں: جموں کے نروال علاقے میں پولیس کو ٹفن باکس ٹائمر پر مبنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) ملا۔پولیس نے پتہ لگتے ہی سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی اور دھماکہ خیز چیز کو ضبط کرکے ناکارہ بنا دیا۔

اس حوالے سے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سدھرا-ناروال ہائی وے پر ایک ٹفن باکس کے اندر نصب آئی ای ڈی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب پڑی ہوئی ملی۔آئی ای ڈی کی نشاندہی کے بعد سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت فوری طور پر معطل کر دی گئی تھی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل کی ٹیم نے اس سے ناکارہ بنا دیا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو پورا سینیٹائز کرکے گاڑیوں کا چلنے کی اجازت دی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس دج کرکے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔ اور پولیس کی چوکسی کی وجہ سے جموں میں دھماکہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

وہیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں شام 5:30 بجے کے قریب ناروال کے قریب ہائی وے پر کسی مشکوک چیز کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے موقع پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے 3 مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا

انہوں نے کہا کہ مشکوک مواد کی تلاشی پر ٹفن باکس ٹائمر پر مبنی آئی ای ڈی پایا گیا جس کا وزن تقریباً دو کلو گرام تھا جسے اب قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اس حوالے سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.