اردو

urdu

Blood Donation Camp on Shaheedi Diwas: جموں میں درجنوں وکلاء نے خون کا عطیہ پیش کیا

By

Published : Mar 26, 2022, 2:19 PM IST

Blood Donation camp at Court Complex Jammu

کورٹ کمپلیکس جموں میں منعقد کیے گئے عطیہ خون کیمپ Blood Donation camp at Court Complex Jammuکے دوران 60سے زائد وکلاء اور کورٹ عملہ نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

کورٹ کمپلیکس جانی پور، جموں میں گلوبل پیس آرگنائزیشن(G-PEACE)نامی این جی او نے وکلاء کی ایک تنظیم ینگ لائرز ایسوسی ایشن جموںوکشمیر (Young Lawyers Association Jammu And Kashmir) کے اشتراک سے عطیہ خون کیمپ کا اہتمام کیا۔ Blood Donation camp at Court Complex Jammuعطیہ خون کیمپ میں 62وکلاء اور کورٹ عملہ نے عطیہ خون پیش کیا۔

آزادی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بھگت سنگھ، شیوا رام، راج گورو اور سکھ دیو تھاپر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیے گئے عطیہ خون کیمپ کا افتتاح جموں وکشمیر ہائی کورٹ جج جسٹس تاشی ربستان نے کیا۔ Jammu Blood Donation Campانہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

جسٹس تاشی ربستان نے کورٹ میں اپنی نوعیت کے پہلے ایسے کیمپ کا انعقاد کرنے پر نوجوان وکلاء اور گلوبل پیس آرگنائزیشن سے وابستہ رضاکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ قابل رشک ہے۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد کئے جاتے رہیں گے۔ Jammu Lawyers Donate Bloodوہیں ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اور بار ایسو سی ایشن صدر ایم کے بھاردواج نے بھی ڈونرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے منتظمین کی تعریف کی۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال بخشی نگر کی میڈیکل ٹیم کے تعاون سے منعقدہ کیمپ میں 62رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔Jammu Lawyers Donate Blood

ABOUT THE AUTHOR

...view details