اردو

urdu

پاکستان کشمیریوں کا کبھی حامی نہیں ہو سکتا: رویندر رینا

By

Published : Nov 5, 2021, 2:25 PM IST

رویندر رینا کا پاکستان پر تنقید
رویندر رینا کا پاکستان پر تنقید ()

جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے آج پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "سرینگر سے شارجہ کی فلائٹ اب بھی اڈان بھرے گی، بس راستہ تھوڑا لمبا ہوگا۔ پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے صاف کر دیا ہے کہ وہ کبھی جموں و کشمیر کے لوگوں کا سگا نہیں ہو سکتا۔"

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع شنکرا چاریہ مندر کے احاطے میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتراکھنڈ میں 320 کروڑ روپے کی لاگت سے کیے جارہے مختلف اسکیمز کے افتتاح کو برائے راست دیکھا۔

وزیر اعظم کی تقریر کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 'مودی جی نے اپنی تقریر کے دوران بھارت کی ثقافتی وراثت کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے 25 برسوں میں بھارت ترقی کی راہ پر کہاں ہوگا اس کا بھی ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔"

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے مودی کی تعریف کرنے کے بعد پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "سرینگر سے شارجہ کی فلائٹ اب بھی اڈان بھرے گی بس راستہ تھوڑا لمبا ہوگا۔ پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے صاف کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کا حامی نہیں ہو سکتا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details