اردو

urdu

پرانی دہلی میں شعراء کی تقریب منعقد

By

Published : Oct 4, 2020, 9:45 PM IST

کورونا وائرس کے اس دور میں تمام ادبی سیاسی سماجی اور مذہبی تقاریب تھم سی گئی تھی، جسے اب واپس پٹری پر لانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب پرانی دہلی کے پہاڑی املی میں منعقد ہوئی۔

moin shadab
معین شاداب

دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں واقع حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے نام سے منسوب لائبریری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ادب کے مختلف شعراء نے شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سے ہی تمام ادبی سماجی اور مذہبی تقاریب پر تالابندی کر دی گئی تھی، لیکن 100 روز سے زائد عائد پابندی ختم ہونے کے بعد زندگی پھر سے معمول پر لوٹنی شروع ہو گئی ہے۔

اسی کڑی میں دارالحکومت دہلی کے شاہجہان آباد کی تنگ گلیوں میں واقع حضرت شاہ ولی اللہ لائبریری میں ادب کی ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں متعدد شعراء نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اشعار پیش کیے۔

مزید پڑھیں:

دہلی یونیورسٹی میں مستقل تقرری کا عمل 8 اکتوبر سے

اس محفل ادب کے موقع پر معروف شاعر معین شاداب نے اپنا کلام پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details