اردو

urdu

Naveen Jindal Receives Death Threats: نوین کُمار جندل کو جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Jun 29, 2022, 12:58 PM IST

دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا انچارج نوین جندل نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ نوین کمار جندال نے پیغمبر اسلام کے خلاف متنازع ریمارکس دیے تھے جس کے بعد انہیں پارٹی نکال دیا گیا۔ Former Delhi BJP Media in Charge Naveen Jindal

Naveen Jindal Receives Death Threats
نوین کُمار جندل کو جان سے مارنے کی دھمکی

نئی دہلی:رسول اللہ ﷺ کی شان میں گُستاخی کرنے والے دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا انچارج نوین جندل نے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نوین کمار جندال نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ 'آج صبح تقریباً 6:43 پر مجھے تین ای میلز موصول ہوئے جن میں اُدے پور میں کنہیا لال کے قتل کی ویڈیو منسلک ہے، مجھے اور میرے خاندان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نوین کمار کو بھیجے گئے ای میل میں دھمکی دی گئی ہے کہ اب تمہاری باری ہے۔ جندل نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دے دی ہے۔

دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا انچارج نوین جندل

واضح رہے کہ نُپور شرما اور نوین کمار جندال نے سوشل میڈیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گُستاخانہ ریمارکس دیئے تھے۔ جس کے بعد ملک سمیت بیرون ملک بھی اس کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔ بڑھتی ہوئی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے نوین کمار جندال کو پارٹی سے نکال دیا۔ Naveen Jindal Receives Death Threats

ABOUT THE AUTHOR

...view details