ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: سابق وزیر نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:29 PM IST

Updated : Jun 15, 2022, 6:12 PM IST

آسام کے سابق وزیر نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کٹیگورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ Prophet Remarks Row

سابق وزیر نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر
سابق وزیر نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

آسام کے سابق وزیر عطا الرحمان مزاربھوئیا نے بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف مسلم کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ ایف آئی آر کٹیگورہ پولیس اسٹیشن میں کرائی گئی ہے۔ سابق ایم ایل اے نے پولیس سے ان سیاست دانوں کے خلاف تعزیرات ہند IPC کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ Prophet Remarks Row

مزاربھوئیا نے کہا کہ 'ان دو لوگوں نے جان بوجھ کر سماج میں ایک خاص کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ان کے خلاف ملک کے موجودہ قانون کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک قومی ٹیلی ویژن چینل پر بحث کے دوران نوپور شرما نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا، جس پر مسلم ممالک کے شدید رد عمل کے بعد ان سے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھین لی گئی تھی۔

اس معاملے پر بھارت سمیت دنیا کے کئی مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ابھی کچھ دن پہلے ہی آسام کے کاچھر ضلع میں نوپور شرما کے پتلے جلائے گئے تھے۔ بگڑتے ہوئے ماحول کو دیکھتے ہوئے ریاستی انتظامیہ نے وادی بارک کے تمام اضلاع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bhiwandi Police Summon Nupur Sharma: بھیونڈی پولیس نے نُپور شرما اور نوین جندل کو طلب کیا

یو این آئی

Last Updated :Jun 15, 2022, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.