بڈگام :پولیس کے ترجمان کے مطابق بڈگام پولیس، فوج کی 53 آر آر اور 181 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین معانین کو گرفتار کیا ہے۔ Militant Associate Arrested In Budgam
گرفتار معاونین کی شناخت عاشق حسین حجام ولد غلام محمد حجام، غلام محی دین ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنان زہامہ چاڈورہ اور طاہر بن احمد ولد غلام احمد حجام ساکن بڈی پورہ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ ان افراد کے قبضے سے ایک ٹی وی ایس بائک رجسٹریشن نمبر JK 01N/8067 بھی ضبط کی گئی۔