اردو

urdu

House Gutted in Bandipur آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

By

Published : Nov 3, 2022, 7:30 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جبکہ دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔Bandipora Fire incident

آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی
آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جبکہ آگ کی اس واردات میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے چیوا، سوناواری علاقے میں جمعرات کو پیش آیا۔ House Gutted 2 persons injured in bandipora

آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیوا، سوناواری علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے فوری طور پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر بریگیڈ عملہ کو خبر کی جنہوں نے فوری طور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران مکان کو شدید پہنچا اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ جبکہ حادثہ کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔ Residential House Gutted in Bandipora

ادھر، حادثے میں زخمی ہوئے دونوں افراد کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔Two Persons injured during Fire incident in Bandipora

مزید پڑھیں:Residential House Gutted in Bandipora: نوگام سونہ واری میں آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details