ETV Bharat / city

Residential House Gutted in Bandipora: نوگام سونہ واری میں آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 10:24 PM IST

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانڈی پورہ کے نوگام سونہ واری علاقے میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا Residential House Gutted in Bandipora ہے۔

residential-house-in-bandipora-gutted-in-fire-locals-appeal-administration-for-immediate-help
نوگام سونہ واری میں آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سونہ واری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے سے مکان مکمل طور پر خاکستر Residential House Gutted in Bandipora ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوگام کے رہایشی مشتاق چہار کے مکان میں آگ لگ گئی۔آگ نے کچھ ہی منٹوں میں پورے مکان میں پھیل گئی،جس کی وجہ سے مکمل مکان طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

نوگام سونہ واری میں آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
مقامی لوگوں اور متاثرہ افراد کے مطابق آتشزدگی سے لاکھوں روپیے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

دریں اثنا، مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،کیونکہ ان کے پاس موجود تمام چیزیں آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:Fire Incidents in Srinagar: سرینگر میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

مقامی شخص بشیر احمد زادو نے بتایا کہ مذکورہ خاندان ایک غریب کنبہ ہے۔آگ لگنے سے اس کاندان کے پاس کچھ بھی نہیں بچا سوائے ان کپڑوں کے جو وہ پینے ہوئے تھے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اس متاثرہ خاندان کے لیے بھر پور امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ یہ غریب ان سردیوں کے ایام میں زندگی اچھے سے گزر بسر کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.