بانڈی پورہ:کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے شمالی کشمیر کے آرہ گام، بانڈی پورہ میں آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آگاہی پروگرام میں خود روزگار کمانے کی خواہشمند درجنوں مقامی خواتین نے شرکت کی۔ کھادی ولیج بورڈ انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن حنا شفیع بٹ نے خواتین کو خود روزگار کمانے کی ترغیب دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔ آگاہی پروگرام میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، وسیم راجا سمیت KVIB کے دیگر افسران اور مقامی پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر کے وی آئی سی کی وائس چیئرپرسن نے شاہدہ خانم نامی ایک مقامی خاتون کی جانب سے گجر کلچر کو فروغ دینے کے حوالہ سے شروع کیے گئے ایک یونٹ کا بھی معاوئنہ کیا۔ اس یونٹ میں گجر برادری کے مخصوص لباس اور اشیاء بشمول زیورات، ٹوپیاں وغیر تیار کی جاتی ہیں، یونٹ میں قریب 60لڑکیوں کو حکومت کے تعاون سے ٹریننگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔حنا بٹ نے یونٹ کا معائنہ کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گجر کلچر اور اس طرح کے دیگر یونٹس کو فروغ دینے کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔