KVIC Programe in Pampore: ٹریننگ حاصل کرنے والے دستکاروں کو اسناد تقسیم

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 12:50 PM IST

ٹریننگ حاصل کرنے والے دستکاروں کو اسناد تقسیم

کے وی آئی سی عہدیداروں نے بتایا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے 320کنبوں میں ’پورٹل وہیل‘ تقسیم کیے گئے اور دستکاروں کو اسناد بھی فراہم کی گئی۔۔ KVIC Distributes Certificate among Atrisans

پلوامہ: کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کے عہدیداروں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں واقع مارکیٹنگ و ٹریننگ سنٹر پانپور کا دورہ کیا۔ عہدیداروں میں کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کے چیئرمین منوج کمار، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفسر کھادی ولیجز کمشن جے کے گپتا، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلسٹی چیرمین، سیکریٹری کھادی ولیج انڑسٹریز سنجیو گپتا، سٹیٹ ڈائریکٹر کھادی کمیشن ایس پی کھنڑلوال اور پرنسپل کے وی آئی سی پانپور انیل گپتا شامل تھے۔KVIC Programe in Pampore

ٹریننگ حاصل کرنے والے دستکاروں کو اسناد تقسیم

عہدیداروں نے مہاتما گاندھی پارک کا افتتاح کیا اور مقامی دستکاروں کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کی جانب سے وضع کیے گئے ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے دستکاروں کو توصیفی اسناد دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹریننگ کرنے والے 320کنبوں میں ’پورٹل وہیل‘ مشینر تقسیم کی گئیں۔ KVIC Distributes Certificate among Atrisans

دورے کے دوران منوج کمار نے دیگر افسران کے ہمراہ دستکاروں کی جانب لگائے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور دستکاروں کی ستائش کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ ’’پوٹر وہیل مشینوں کی وجہ سے دستکاروں کو فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ دستکار کم سے کم وقت میں زیادہ اشیاء تیار کر سکتے ہیں۔‘‘Mahatma Gandhi Park Inaugurated in Pampore

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مشینز سے دستکار کم وقت میں زیادہ کام کر سکتے ہیں جس سے دستکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کھادی اینڈ ولیجز ڈپارٹمنٹ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے معاملے میں خودکفیل بنانے کی غرض سے کئی اقدامات اُٹھا رہا ہے تاکہ بےروزگاری پر مکمل طور قابو پایا جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: لڑکیوں کو خودکفیل بنانے کے لیے پامپور میں تربیتی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.