اردو

urdu

Gaurav Gogoi on Border Dispute حکومت شمال مشرقی علاقے میں سرحدی تنازع حل کرے، گورو گوگوئی

By

Published : Dec 19, 2022, 5:25 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمان گورو گوگوئی نے لوک سبھا میں شمال مشرقی خطے میں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعات کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں حل کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ North East Border Dispute Issue in Lok Sabha

حکومت شمال مشرقی علاقے میں سرحدی تنازع حل کرے، گورو گوگوئی
حکومت شمال مشرقی علاقے میں سرحدی تنازع حل کرے، گورو گوگوئی

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے رکن گورو گوگوئی نے پیر کو شمال مشرقی خطے میں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعات کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں حل کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران، مسٹرگوگوئی نے شمال مشرقی علاقے میں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آسام اور میزورم کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے کچھ لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ سرحدی تنازع کے حوالے سے ملازمین کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شمال مشرق کی دیگر ریاستوں میں بھی سرحدی تنازعات سامنے آئے ہیں، اس کے پیش نظر حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے تاکہ اس خطے میں امن قائم رہے۔ Gaurav Gogoi on Northeastern Border Dispute

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شمال مشرقی خطہ کو سرحدی تنازعہ میں الجھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اس کے حل کے لئے حکومت کو وہاں فوری مداخلت کرنی چاہئے۔ ایوان میں ناگا پیپلز فرنٹ کے رکن ایل ایس فلوز نے ہندوستان کی آبادی میں دل کے امراض کی بڑھتی ہوئی شکایات کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے حکومت سے اس طرف مناسب توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ وزن والے افراد کی بڑی تعداد دل کی بیماری کا شکار ہو رہی ہے اور اب یہ بیماری نوجوانوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details