Northeast Conflict شمال مشرق اب تنازعات سے پاک، شاہ

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 9:36 PM IST

Etv Bharat

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ شمال مشرقی خطہ اب تمام تنازعات سے پاک ہے اور خطے میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے واقعات میں 74 فیصد، سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں 60 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔Amit Shah Says Northeast Now Conflict Free

شیلانگ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ شمال مشرقی خطہ اب تمام تنازعات سے پاک ہے اور خطے میں امن قائم ہوا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگ مختلف انتہا پسند گروپوں کی طرف سے کئے گئے بندوں، حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کی وجہ سے امن سے نہیں رہ سکے۔Northeast Conflict

عسکریت پسندی کے واقعات میں 74 فیصد، سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں 60 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 8000 نوجوانوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی۔ یہ عظیم کامیابیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوئیں کیونکہ امن کے بغیر ترقی، تعلیم اور صحت کے اداروں کی ترقی ناممکن ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی کی قیادت میں 2019 میں نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) کے ساتھ، 2020 میں برو اور بوڈو معاہدے اور 2021 میں کاربی معاہدے پر اتفاق رائے ہوا۔ انہوں نے کہا، 'آسام-میگھالیہ اور آسام-اروناچل سرحدی تنازعات بھی تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ سے شمال مشرقی خطہ امن کی بحالی کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھا ہے۔

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ پہلے شمال مشرق سے افسپا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "حکومت ہند افسپا کو ہٹانے کے لیے اقدامات اور پہل کر رہی ہے۔ آسام کا 60 فیصد علاقہ، ناگالینڈ کے سات اضلاع، منی پور اور تریپورہ اور میگھالیہ کے چھ اضلاع کے 15 تھانے مکمل طور پر افسپا سے آزاد ہوگئے ہیں، جب کہ اروناچل میں صرف ایک ضلع میں افسپا ہٹایا جانا باقی ہے۔

شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے چیئرمین شاہ نے کہا کہ مودی نے نہ صرف این ای سی میں پچھلے 50 سالوں میں کئے گئے کام کی تعریف کی بلکہ شمال مشرق کی ترقی کے تمام جہتوں کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اگلے 25 برسوں کے لیے مزید اہداف طے کئے۔ مرکزی وزیر نے کہا، “آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پیسہ گاؤں تک پہنچ رہا ہے اور ترقی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ مودی نے ہمیشہ شمال مشرق کو ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نے پچھلے آٹھ برسوں میں 50 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کیا ہے، جب کہ مرکزی وزراء نے بھی 400 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کیا ہے۔

امت شاہ نے کہا، 'شمالی مشرقی کونسل کے لیے مختص بجٹ میں کمی کی وجہ سے خطے میں ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم نے مرکزی سطح پر میگا پروجیکٹ شروع کرکے شمال مشرق کے بنیادی ڈھانچے کو ایک نئی شکل اور جہت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سی چھوٹی صنعتیں، تعلیمی ادارے اور کھیلوں سے متعلق ادارے بھی کھل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi arrives in Shillong وزیراعظم مودی شیلانگ پہنچے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.