اردو

urdu

گنٹور میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

By

Published : Mar 18, 2021, 1:57 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں آج صبح ایک منی لاری کو 12 پہیوں والی ایک لاری نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

اے پی کے ضلع گنٹور میں سڑک حادثہ، تین ہلاک
اے پی کے ضلع گنٹور میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے سیواپورم میں آج صبح اُس وقت پیش آیا جب منی لاری کو ایک 12پہیوں والی لاری نے ٹکر مار دی۔

اطلاع کے مطابق منی لاری خراب تھی جس کی مرمت کے لئے ڈرائیور نے اس کو سڑک کے کنارے کھڑا کیا تھا۔ اسی دوران وہاں سے آنے والی بڑی لاری نے اس کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ کے بعد بڑی لاری کے ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی۔ پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر حادثہ حادثہ کا معائنہ کیا ۔ان حالات کا جائزہ لیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرکے مہلوکین کی شناخت کا کام شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details