پلوامہ:نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے اور ہنر مند نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارہم مہیا کرانے کی غرض سے نجی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں بھی ’’کلا اُتسو‘‘ کے تحت ڈسٹرکٹ لیول مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کیے۔ Kala Utsav Programme in South Kashmir
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ میں منعقدہ ’’کلا اُتسو‘‘ پروگرام میں اسکولی طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ حاضرین نے اسکولی بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کی کافی سراہنا کی گئی۔