اردو

urdu

BJP on Delimitation Commission Report: ’بی جے پی حدبندی کمیشن رپورٹ کا خیر مقدم کرتی ہے‘

By

Published : Feb 14, 2022, 3:35 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر لیڈر درخشاں اندرابی BJP Leader Darakhshan Andrabi نے حد بندی کمیشن رپورٹ کا خیر مقدم BJP on Delimitation Commission Report کرنے کے علاوہ ریاست کرناٹک میں جاری حجاب مدعے پر تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’کسی بھی خاتون کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا حق حاصل ہے، چاہے وہ برقع ہو یا جینز۔‘‘

بی جے پی کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں میٹنگ منعقد
بی جے پی کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں میٹنگ منعقد

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر لیڈر اور جموں کشمیر وقف بورڈ کی نائب چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے حد بندی کمیشن رپورٹ BJP on Delimitation Commission Reportکے حوالے سے کہا: ’’بی جے پی حدبندی کمیشن کے مسودے کا خیر مقدم کرتی ہے، یہ مسودہ مساوات اور حق پر مبنی ہے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ’’اس مسودے کے تیار ہونے میں بی جے پی کا کوئی عمل دخل نہیں۔‘‘

بی جے پی کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں میٹنگ منعقد

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی BJP Leader Darakhshan Andrabi نے کہا کہ ’’اگر کسی بھی شخص یا پارٹی کو حدبندی کمیشن کے مسودے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔‘‘

ا

درخشاں اندرابی نے ریاست کرناٹک میں جاری حجاب تنازعے BJP on Karnataka Hijab Row پر تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’اسے ایک مدعا بنایا گیا اور اس کی سیاسی رنگت بلا جواز ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’وائرل ویڈیو میں ایک خاتون برقع پہن کر کالج میں داخل ہو رہی ہے، وہیں بعض افراد جے شری رام کے نعرے لگا کر حجاب کی مخالفت کر رہے ہیں، تاہم اس معاملے یا ان افراد کا تعلق کسی پارٹی کے ساتھ جوڑنا قابل قبول نہیں۔

درخشاں اندرابی نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو اپنی مرضی کے مطابق لباس اختیار کرنے کا حق ہے، چاہے وہ ساڑی، حجاب، برقع ہو یا پھر جینز۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details