اردو

urdu

مرحوم مفتی سعید کے مقبرے پر تالہ بند، آزاد نے پی ڈی پی پر تنقید کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 9:45 PM IST

ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد ہفتہ کے روز بجبہاڑہ میں پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے، تاہم مقبرے کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، جس کے بعد آزاد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مزار کی دیوار کے باہر ہی فاتحہ پڑھا۔

azads-critisises-mufti-sayeeds-mausoleum-locked-ahead-of-visit
مرحوم مفتی سعید کے مقبرے پر تالہ بند، آزاد نے پی ڈی پی پر تنقید کی

مرحوم مفتی سعید کے مقبرے پر تالہ بند، آزاد نے پی ڈی پی پر تنقید کی

اننت ناگ:ڈیموکریٹک پراگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر غلام نبی آزاد کو مرحوم مفتی محمد سعید کے مقبرے پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی،جس پر ان کے مداحوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سخت تنقید کی۔
دراصل ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ڈی پی اے پی کی جانب سے ایک ورکرس کنونشن منعقد کیا گیا تھا،جس میں شرکت کرنے کی غرض سے غلام نبی آزاد بجبہاڑہ پہنچ گئے۔کنونشن میں شرکت کرنے سے قبل غلام نبی آزاد نے مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دینے گئے ،تاہم اس سے قبل ہی پی ڈی پی نے مزار کے گیٹ پر تالا چڑھایا تھا اور تالہ کھولنے سے بلکل منع کیا، جس کے بعد غلام نبی آزاد نے اپنے دیگر کئی سینیئر لیڈران کے ہمراہ مزار کی دیوار کے باہر ہی فاتحہ پڑھا اور مرحوم مفتی محمد سعید کے لئے دعائے مغفرت کی۔وہیں محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار سرور مفتی بھی مزار میں حاضری نہیں دے سکے ،جنہوں نے آج ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی۔

واضح رہے کہ کنونشن میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ کے قریبی رشتہ دار سرور مفتی کو غلام نبی آزاد کی موجودگی میں ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کرنا تھی، جس میں شرکت کرنے کے لئے غلام نبی آزاد بجبہاڑہ کے دورہ پر آئے تھے۔
غلام نبی آزاد نے مزار کو تالہ بند کرنے پر پی ڈی پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا کر کہا کہ یہ سب پی ڈی پی کی کارستانی ہے۔ مرحوم مفتی محمد محمد سعید ان کے قریبی دوست رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید کے ساتھ نہ صرف طویل سیاسی سفر ساتھ رہا ہے، بلکہ وہ اس سے پہلے بھی مفتی محمد سیعد کے خاص دوستوں میں سے تھے،لہذا انہوں نے یہ فرض سمجھا کہ وہ ان کے مزار پر حاضری دیں گے۔آزاد نے کہا کہ افسوس ہے کہ بی جے پی کو مزار پر جانے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ ان کے آنے سے قبل ہی مزار پر تالا چڑھایا جا رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details