مر کز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں جمعہ کی شام ایک میڈیکل شاپ میں انجکشن لگانے کے بعد 35 سالہ میوہ فروش کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام 35 سالہ عرفان احمد بٹ ولد نبی بھٹ ساکن دیوا کالونی اننت ناگ رہنے والے میورہ فروش کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی،جس کے بعد اسے مقامی میڈیکل شاپ میں داخل کرایاگیا،بتایاجارہا ہے کہ میڈیکل شاپ میں اسے انجکشن لگا گیاڈجس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔مرحوم میوہ فروش اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔
۔دیوا کالونی اننت ناگ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران مہلوک کے اہل خانہ نے بتایا عرفان احمد کو جمعہ کی شام سینے میں تکلیف ہو رہی تھی،مسلسل درد ہونے کے بعد اسے جنگلات منڈی اننت ناگ کے ایک میڈیکل شاپ پر اسے لے جایا گیا، میڈیکل شاپ کے مالک کو تکلیف بتائی گئی،ا جس کے بعد میڈیکل شاپ کے مالک نے اسے ایک انجکشن لگایا اور اسی دوران وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔