اردو

urdu

خاتون ہاکی کھلاڑیوں پر فخر ہے: مودی

By

Published : Aug 4, 2021, 8:54 PM IST

PM narendra modi

خاتون ہاکی ٹیم کی ٹوکیو اولمپک میں بدھ کے روز سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں کی شکست کے بعد وزیراعظم نے رانی رامپال اور ٹیم کے کوچ سے بات کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک میں کھیلنے والی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال سے بات کی اور کہا کہ 'ٹیم نے اولمپک میں مضبوطی اور زبردست مہارت کے ساتھ مظاہرہ کیا ہے اور انھیں کھلاڑیوں پر فخر ہے۔'

خاتون ہاکی ٹیم کی ٹوکیو اولمپک میں بدھ کے روز سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں کی شکست کے بعد وزیراعظم نے رانی رامپال اور ٹیم کے کوچ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'انھیں کھلاڑیوں پر فخر ہے اور وہ انھیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔'

وزیراعظم نے کہا کہ 'تمام کھلاڑیوں میں زبردست مہارت ہے اور اب انھیں آگے دیکھنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'شکست و فتح زندگی کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو دل نہیں توڑنا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: خواتین ہاکی سیمی فائنل میں بھارت کی شکست

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'ٹوکیو اولمپک کو ہماری ہاکی ٹیموں کے شاندار مظاہرے کے لیے یاد کیا جائے گا۔ پورے میچ کے دوران ہماری ہاکی ٹیم نے مضبوطی اور زبردست مہارت کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم پر فخر ہے۔ آگے کے کھیلوں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔'

قابل ذکر ہے کہ خاتون ہاکی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف سبقت بنانے کے باوجود ٹوکیو اولمپک کی ہاکی کے مقابلے کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز 1-2 سے ہار گئی اور اب وہ کانسے کے میڈل کے لیے گریٹ برٹین کی ٹیم سے کھیلے گی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details