اردو

urdu

Virat Kohli Reacts to Paparazzo: انوشکا کو 'سر' کہے جانے پر وراٹ کوہلی نے پاپرازیوں سے کہا، مجھے 'میم' بولو

By

Published : May 11, 2023, 12:10 PM IST

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وراٹ کوہلی ایک ریستوراں کے باہر موجود پاپرازیوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہاں وہ اپنی اہلیہ اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھانے پہنچے تھے۔

انوشکا کو 'سر' کہے جانے پر وراٹ کوہلی کا پاپرازیوں کو جواب، کہا مجھے 'میم' بولو
انوشکا کو 'سر' کہے جانے پر وراٹ کوہلی کا پاپرازیوں کو جواب، کہا مجھے 'میم' بولو

ممبئی: وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بدھ کے روز ممبئی میں اپنے ریستوراں میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ یہاں دونوں بے حد خوبصورت نظر آئے جیسا کہ وہ ہمیشہ لگتے ہیں۔ انوشکا کو سفید شرٹ اور پینٹ میں دیکھا گیا جب کہ وراٹ پرنٹیڈ شرٹ اور کالی پینٹ میں نظر آئے۔ Virat Kohli reaction to Paparazzo

اس دوران جب یہ جوڑی ریستوران کے باہر پاپرازیوں کے لیے پوز دے رہی تھی تب ایک فوٹوگرافر نے غلطی سے انوشکا کو 'سر' کہہ کر پکارا۔ یہ سن کر سابق بھارتی کپتان نے مذاق کرتے ہوئے فوٹوگرافر سے کہا کہ 'وراٹ میم بھی بول دے ایک بار'۔ یہ کہہ کر جوڑی اور پاپرازی ہنس پڑے۔

اس واقعے کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے۔ کوہلی اس وقت اپنے آئی پی ایل کے شیڈول میں مصروف ہیں،وہ مشہور فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف دی رب نے بنا دی جوڑی کی اداکارہ اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کردہ فلم چکڈا ایکسپریس میں نظر آئیں گی۔ آئی پی ایل میچز کے دوران وراٹ اور انوشکا کو کبھی بنگلورو اور کبھی دہلی میں دیکھا گیا ہے۔

کچھ دن پہلے وراٹ نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں وراٹ کو کالے رنگ کی قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انوشکا نارنگی رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ ان دونوں کو کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مداحوں کو ان دونوں کی جوڑی بے حد پسند ہے اور وہ اس جوڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تمام تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Virat Kohli, Anushka Sharma's Dance Video انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا پنجابی بیٹ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details