ETV Bharat / sports

Virat Kohli, Anushka Sharma's Dance Video انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا پنجابی بیٹ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:21 PM IST

وراٹ کوہلی ایشیا کپ 2022 کے بعد سے فارم میں ہیں اور مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ آئی پی ایل میں بھی وراٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 7 میچوں میں 46.50 کی اوسط سے 279 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 140 سے زیادہ ہے۔ Virat Kohli, Anushka Sharma's Dance Video

Virat Kohli, Anushka Sharma's gym dance video on Punjabi song
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا پنجابی بیٹ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

ممبئی: انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ جوڑا پنجابی گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ انوشکا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر وراٹ کے ساتھ جم میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وراٹ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں اداکارہ وراٹ سے ٹکرا جاتی ہیں جس کی وجہ سے کرکٹر تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ وہیں وراٹ کو اچانک درد میں دیکھ کر انوشکا شرما ہنس پڑیں۔

وراٹ کوہلی کے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مداح انوشکا شرما کو مشورہ دینے لگے۔ کرکٹ شائقین نے وراٹ کوہلی کے درد تبصرہ کرتے ہوئے انوشکا شرما سے کہا کہ وہ وراٹ کوہلی کے ساتھ ایسا ویڈیو نہ بنائیں کیونکہ ابھی آئی پی ایل کے کافی میچز باقی ہیں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اس ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ہے۔ ویسے ورات کوہلی کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو سنبھالیں کیونکہ ٹیم انڈیا انجری کے مضر اثرات کی وجہ سے پریشان ہے۔ ان کے کئی بڑے کھلاڑی زخمی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رویندر جڈیجہ بھی زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئے۔ اب اگر وراٹ کو کچھ ہوتا ہے تو ٹیم انڈیا یہ جھٹکا برداشت نہیں کر پائے گی۔

ویسے وراٹ کوہلی اپنے فارم میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ کرکٹر ایشیا کپ 2022 کے بعد سے مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بھی وراٹ کوہلی نے 7 میچوں میں چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس سیزن میں 7 میچوں میں 46.50 کی اوسط سے 279 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 140 سے زیادہ ہے۔ اب اگر وراٹ اتنی اچھی فارم کے باوجود زخمی ہو جاتے ہیں تو شاید اس کھلاڑی کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو دوسروں کے مقابلے زیادہ نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.