اردو

urdu

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند

By

Published : Jan 4, 2021, 1:18 PM IST

تازہ برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سوموار کی صبح گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ جواہر ٹنل پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے جموں وسرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

برفباری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر  گاڑیوں کی آمدورفت بند
برفباری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔بانیہال کے جواہر ٹنل میں دوفٹ برف باری کے باعث قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔ تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے ۔

برفباری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند

وہیں رامبن سے بانیہال کے درمیان پڑنے والی کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا معاملہ بھی پیش آیا ہے۔احتیاطی طور پر ادھم پور سے کشمیر گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔لیکن ڈوڈہ بھدرواہ کشتواڑ روڈ کھلا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی دوران محکمہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ ، تعمیراتی کمپنیوں نے بھی راستہ کھولنے کی پوری کوشش کی ہے تاکہ گاڑیوں کو کشمیر کی طرف روانہ کیا جاسکے اور جو سامان ضروری ہے، انہیں کشمیر پہنچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details