اردو

urdu

Lok Adalat in Ramban: رامبن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

By

Published : Dec 11, 2021, 10:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج قومی لوک عدالت کا اہتمام Lok Adalat in Ramban کیا گیا۔ لوک عدالت میں افہام و تفہیم کے ذریعے577 کیسز کو حل کیا گیا۔

رامبن میں لوک عدالت کا انعقاد
رامبن میں لوک عدالت کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ اس عدالت میں کئی کیسز کو موقع پر ہی نپٹارہ گیا۔ لوک عدالت کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رامبن نے کیا۔

رامبن میں لوک عدالت کا انعقاد

لوک عدالت کا اہتمام بانہال، گول اُکھڑال اور بٹوٹ کے مجسٹریٹ سے کیا تھا۔ لوک عدالت میں محکمہ مال، بنک سے متعلق کیسز اور گھریلو تنازعات سمیت دیگر معاملوں کا نمٹایا گیا۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر تمام ممبران کے علاوہ بھاری تعداد میں مؤکل موجود تھے۔

مزیڈ پڑھیں:National Lok Adalat at Pulwama :پلوامہ میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

ضلع بھر میں قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعہ 883 معاملات میں سے 577 معاملات کا نمٹارہ گیا۔
چیف جوڈیشل مجسٹریٹ انجم آرا نے کہا کہ لوک عدالتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے لیگل سروس اتھارٹی رامبن قصبوں اور دیہی علاقوں میں بیداری کیمپ منعقد کرکے لوگوں کو ان عدالتوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے بیدار کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details