ETV Bharat / state

National Lok Adalat at Pulwama :پلوامہ میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 8:20 PM IST

پلوامہ کی مختلف عدالتوں میں آج قومی لوک عدالتوں کا اہتمام National Lok Adalat at Pulwama کیا گیا۔ ان لوک عدالتوں کے ذریعہ ازدواجی زندگی و دیگر کئی سارے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کیا گیا۔

پلوامہ میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد
پلوامہ میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی مختلف عدالتوں میں آج قومی لوک عدالتوں کا اہتمام National Lok Adalat at Pulwama کیا گیا۔ ضلع پلوامہ کے مختلف عدالتوں میں چھ بنچ تشکیل دئیے گئے تھے، جہاں پر تقریبا 750 کیسز کی سنوائی ہوئی، جہاں افہام و تفہیم کے ذریعہ سینکڑوں مسائل حل کیے گئے۔ لوک عدالت نے منصف کورٹ میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور ازدواجی زندگی و دیگر کئی سارے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کیے۔

ان لوک عدالتوں کا انعقاد جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ضلع پلوامہ میں پہلے بنچ کی سربراہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ عبدالرشید ملک اور ڈی ایل ایس اے پلوامہ کے سیکریٹری ریاض احمد چودھری کررہے تھے۔ دوسرے بنچ کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ مسٹر معراج الدین صوفی اور سب جج اسپیشل موبائل مجسٹریٹ پلوامہ شیخ گوہر حسین کررہے تھے۔تیسرے بنچ کی سربراہی سندیپ گنڈوترا کررہے تھے۔

جبکہ ترال میں نیشنل لوک عدالت بینچ کی سربراہی الطاف احمد میر، پانپورہ بنچ میں جنید امتیاز میر سربراہی کررہے تھے اور اونتی پورہ میں بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ارشد کر رہے تھے۔

پلوامہ میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد

مزید پڑھیں: شوپیاں میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد


ان چھ بنچوں سے قبل مختلف نوعیت کے 1999 مقدمات میں سے 1652 مقدمات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ عبدالرشید ملک نے کہا کہ ان لوک عدالتوں کے ذریعے لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے اور ان لوک عدالتوں کے ذریعے لوگوں کے وہ مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں، جو طویل وقت سے دو فریقین میں تنازع کی وجہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ میں آکے ان فریقین کو تفہیم کے ذریعے سمجھایا جاتا ہے اور اُن کے معاملے رضامندی سےحل کئے جاتے ہیں جس سے دونوں فریقین کو راحت ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.