اردو

urdu

کوٹا: اژدہا نکلنے سے لوگوں میں ہلچل

By

Published : Sep 19, 2020, 9:27 PM IST

تین گھنٹے کی مشقت کے بعد اژدہے کو پکڑا گیا، بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

اژدہا نکلنے سے لوگوں میں ہلچل
اژدہا نکلنے سے لوگوں میں ہلچل

ریاست راجستھان کے کوٹا شہر کے کھڈلی فاٹاک اسٹیشن روڈ پر آج اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک درخت پر خوفناک اژدہا دیکھا گیا۔

اژدہا نکلنے سے لوگوں میں ہلچل
سات فیٹ لمبے اس اژدہے کے دکھائی دینے کی اطلاعات پر محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن ریسکیو ٹیم سمیت چمبل ریسکیو فورس کے ممبران موقع پہنچے۔ تین گھنٹی کی شدید مشقت کے بعد اسے پکڑا گیا۔ بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: نعمت اللہ شاہ مسجد، مذہبی رواداری کا گہوارہ


ریسکیو ٹیم کے ممبر راکیش سین نے بتایا کہ 'راجستھان میں برساتی موسم اور گرمی کی وجہ سے شہری علاقے میں سانپ نکلنے کے معاملے زیادہ پائے جا رہے ہیں'۔


بتایا جاتا ہے کہ اژدہا زہریلا تو نہیں تھا لیکن عام انسان کو خوفزدہ کر دینے والا ضرور تھا، اس کی نسل انڈین راک پائپر تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details