گلبرگہ: سید وقار الدین ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد Tribute on Editor Rahnuma e Dekkan Waqaruddin و چیئرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے انتقال پر ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کل جماعتی تعزیتی اجلاس ڈاکٹر اصغر چلبل کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کی۔
کل ہند مجلس تعمیر ملتگلبرگہ، آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ، کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم، انڈین بیت المال، ویلفر پارٹی، الکریم بیت المال ،جمعیت باغبان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل وسیرت کمیٹی شمالی کرناٹک حلقے کے کارگزار صدر ڈاکٹر اصغر چلبل نے کہا کہ سید وقار الدین کے انتقال سے ملت اور اردو صحافت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کے صحافی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔