ETV Bharat / city

Arabic Day in Yadgeer: اپنے بچوں کو عربی زبان ضرور سکھائیں: مفتی اقبال

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 1:42 PM IST

عالمی یوم عربی زبان 18th World Arabic Day کے موقع پر یادگیر کے Arabic Day in Yadgeer شوراپور کے مولانا اقبال احمد ونٹی نے کہا کہ ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عربی زبان ضرور سیکھائے Teach children Arabic۔

Teach children Arabic
Teach children Arabic

یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے مولانا مفتی اقبال احمد ونٹی صدر جمعیت علماء شاخ شورا پور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 18 دسمبر کو عربی زبان کے عالمی دن 18th December Arabic Day منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن شریف عربی زبان میں نازل فرمائی ہے۔ اس کے علاوہ دینی علوم کے تمام کتابیں عربی زبان میں ہیں۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے کہا کہ جہاں ہم دنیا کی ترقی و کامیابی کے لیے مختلف زبانوں کو سیکھتے ہیں وہی خاص کر مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان بھی سیکھیں Teach children Arabic، کیونکہ دینی علوم کا زیادہ سے زیادہ سرمایا عربی زبان میں ہے۔ اس کے علاوہ قرآن پڑھنے اور نماز ادا کرنے کے لیے اس زبان پر عبور ہونا نہایت ضروری ہے۔

مفتی اقبال نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم عربی کے موقع پر ہم اپنے بچوں کو دنیاوی علوم کے ساتھ عربی زبان بھی سکھائیں تاکہ بچے قرآن اور نماز کو اچھی طرح اور صحیح طریقہ سے پڑھنے اور ادا کرنے کے قابل بن جائیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے عرب ممالک کو جانے والے نوجوانوں کو بھی اس زبان میں بات چیت کرنا پڑتا ہے۔ دنیا میں کئی مالک ہے جہاں پر عربی زبان بولی، پڑھی، اور لکھی جاتی ہے۔ اس لئے ہم سب کو دین و دنیا میں بہتری اور کامیابی کے لیے عربی زبان پر عبور حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.