اردو

urdu

راجوری: سڑک حادثے میں چھ سالہ بچے کی موت

By

Published : Sep 19, 2021, 10:10 PM IST

لواحقین کے مطابق ضلع ہسپتال راجوری میں بروقت ڈاکٹروں کے نہ ملنے کی وجہ سے بچے کا علاج نہ ہوسکا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔

راجوری: سڑک حادثے میں چھ سالہ بچے کی موت
راجوری: سڑک حادثے میں چھ سالہ بچے کی موت

گزشتہ روز ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی سے 10 کلومیٹر دور راجوری سورنکوٹ سڑک پر ایک موٹرسائیکل سوار نے سڑک پار کرتے چھ سالہ بچے کو ٹکر مار دی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا۔

راجوری: سڑک حادثے میں چھ سالہ بچے کی موت

لواحقین کے مطابق ضلع ہسپتال راجوری میں بروقت ڈاکٹروں کے نہ ملنے کی وجہ سے بچے کا علاج نہ ہو سکا۔ لواحقین نے راجوری سورنکوٹ سڑک بند کر ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

وہیں جب زخمی بچےکو ہسپتال لےجایا گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ کافی دیر بعد جب ڈاکٹر ملا تو الٹراساؤنڈ کرنے والا کوئی نہیں ملا۔ بعد میں بچےکو سرینگر صورہ میڈیکل کالج میں ریفر کیا گیا۔ مگر تھنہ منڈی کے نزدیک پہنچتے ہی بچے نے دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو بہنیں ہلاک

وہیں لواحقین نے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے عملہ پر لاپرواہی برتنےکا الزام عائدکرتے ہوےکہا کہ 'اگر وقت پر علاج ہو جاتا تو شاید بچہ بچ جاتا لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت نارضگی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details