ETV Bharat / city

سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو بہنیں ہلاک

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 5:54 PM IST

سرینگر لداخ شاہرہ پر ایک الٹو کار زیرو پوائنٹ زوجیلا پر بےقابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں دو بہنیں ہلاک ہوگئیں۔

سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو بہنیں ہلاک
سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو بہنیں ہلاک

سرینگر ۔لداخ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک حادثے میں دو بہنیں ہلاک ہوگئیں جب کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلاک ہونے والی لڑکیوں کے والد بھی شامل ہیں۔

سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو بہنیں ہلاک

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک الٹو کار جس کا نمبر JK16B 1970 ہے، زیرو پوائنٹ زوجیلا پر بےقابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل تھے جن میں دونوں خواتین موقع پر دم توڑ دیں۔

جب کہ دوسرے زخمیوں کو فوری طور پر سونمرگ کے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں لے جایا گیا زخمیوں کی شناخت نثار احمد لون اور ریاض احمد میر کے طور پر کی گئی ہے جو کیج پورہ کنگن کے رہائشی ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نثار احمد لون کی بیٹی تحسینہ پروین اور طاہرہ بانو کے بطور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: ٹریفک پولیس کی چیکنگ کے دوران ٹیپر گاڑی حادثہ کا شکار

اطلاع کے مطابق یہ دونوں بہنیں اپنے والد کے ساتھ کنگن سے دراس جارہی تھی، تبھی زوجیلا جیسے خطرناک درے پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تقریباً چار سو فٹ نیچے گر گئی، اس حادثے کی خبر ملتے ہی فوج اور پولیس کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی بچاؤ کاروائی کے لیے موقع پر پہنچے۔ تاہم دونوں بہنیں تب تک دم توڑ چکی تھیں۔

فی الحال پولیس نے معاملے کی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.