اردو

urdu

راجوری میں سڑک حادثہ، 15افراد زخمی

By

Published : Oct 25, 2021, 10:58 PM IST

صوبہ جموں میں راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں ایک تیز رفتار منی بس پلٹ جانے کی وجہ سے گاڑی میں سوار 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

15 injured in Rajouri road accident
راجوری میں سڑک حادثہ

صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں ایک تیز رفتار منی بس پلٹ جانے کی وجہ سے گاڑی میں سوار 15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی نوشہرہ پولیس اسٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بچاﺅ کا کام شروع کیا اور زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک حادثہ گاڑی میں آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رونما ہوا تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی حالت کو بھی معیاری نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ نوعیت کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔[

اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details