اردو

urdu

بھوپال: ضمنی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی میٹنگ

By

Published : Oct 1, 2021, 5:36 PM IST

بی جے پی کی رہنما ارچنا چٹنیس نے ضمنی انتخابات کے متعلق میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ انتخابات میں ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق پارٹی کے لیے کام کرے گا۔

bjp meeting on preparation for by elections in bhopal
ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر بی جے پی کی میٹنگ

ریاست مدھیہ پردیش میں 30 اکتوبر کو چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جس کے متعلق آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی دفتر میں بی جے پی کارکنان کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ کے بعد بی جے پی کی رہنما ارچنا چٹنیس نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں اور انتخاب میں جس کی جتنی طاقت ہے وہ اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کرے گا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کو انتخابات کے لیے کوئی خاص تیاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پانچ سال 365 دن عوام کے ساتھ رہتی ہے۔ یہی ہماری تیاری ہے اور ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت اور ہماری پالیسیوں کے دم پر ہم یہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات 30 تاریخ کو ہوں گے

ٹکٹ کو لے کر انہوں نے کہا کہ جو پارٹی طے کرے گی سب کو وہ ماننا پڑے گا پارٹی کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details