ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات 30 تاریخ کو ہوں گے

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 11:51 AM IST

Updated : Sep 30, 2021, 12:32 PM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے مدھیہ پردیش میں خالی ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات 30 تاریخ کو ہوں گے۔
مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات 30 تاریخ کو ہوں گے۔

مدھیہ پردیش کی ایک لوک سبھا سیٹ کھنڈوا اور تین اسمبلی سیٹ، جوبٹ، پرتھوی پور اور ریگاؤں اسمبلی حلقے کے لیے 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے نتیجے دو نومبر کو آئیں گے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی پروگرام جاری کردیا گیا ہے، جس کو لے آج وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا اور ضمنی انتخابات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔


بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی جماعتیں ضمنی انتخابات کو 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا سیمی فائنل مان رہے ہیں۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کانگریس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ایک مرتبہ پھر انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کھنڈوا لوک سبھا سیٹ نند کمار سنگھ چوہان کی موت سے خالی ہوئی ہے، اس کے علاوہ پرتھوی پور اسمبلی سیٹ کانگریس کے رکن اسمبلی جیتندرسنگھ کی موت سے خالی ہے، جوبٹ اسمبلی سیٹ کانگریس کی کلاوتی بھریا اور ریگاؤں سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جگل کشور باگری کی موت سے خالی ہوئی ہیں۔ جس پر تین اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Last Updated :Sep 30, 2021, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.