اردو

urdu

شہری ترقیاتی وزارت کی فہرست میں بریلی سب سے نیچے

By

Published : Mar 10, 2021, 10:43 AM IST

مرکزی حکومت کے سمارٹ سٹی منصوبہ کے زمرے میں شامل بریلی شہر میں یوں تو کئی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک کے دیگر شہروں کے موازنے میں یہ شہر زندگی بسر کرنے لائق نہیں ہے۔ ایسے نتائج مرکزی شہری ترقیاتی وزارت کی حالیہ جاری کردہ فہرست کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ملک اور ریاستی دارالحکومت کے درمیان بسا یہ شہر ترقیاتی شہروں کی فہرست میں کافی پیچھے چلا گیا ہے۔

Bareilly is at the bottom of the list of the Ministry of Urban Development
شہری ترقیاتی وزارت کی فہرست میں بریلی سب سے نیچے

ایک دن قبل عالمی یوم خواتین کے موقع پر شہر بریلی سے فضائی پرواز بھی شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے شروع ہونے سے شہر کی ترقی کو نئی بلندیاں حاصل ہونے کی امید ہے۔ ماحول کے لحاظ سے بھی بریلی شہر دیگر اضلاع سے کچھ بہتر ہے۔ اس کے باوجود مرکزی شہری ترقی وزارت کی حالیہ جاری فہرست کی وضاحت نے بریلی شہر کو زندگی بسر کرنے کے نقطہ نظر سے درست نہیں سمجھا ہے۔

وزارت شہری ترقیات نے ایسے شہروں اور میونسپل کارپوریشنس کی فہرست جاری کی ہے جو 2020 میں رہائش کے لحاظ سے ملک میں سب سے بہتر اور بدتر ہیں۔ ان شہروں کی آن لائن رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ 'ایز آف لونگ انڈیکس' نے سنہ 2020 کی فہرست میں ملک کے کل 111 شہروں کو شامل کیا، جس میں شہر بریلی کی بھی شمولیت تھی۔

ویڈیو

میئر اُمیش گوتم کے مطابق موجودہ وقت میں شہر میں بہت سارے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس کے فوائد آئندہ رینکنگ میں حاصل ہونے کی امید ہے، جبکہ دیگر شہری اور سیاسی رہنما شہر کی موجودہ رینکنگ سے متفق نہیں ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بی جے پی کام میں یقین نہیں کرتی ہے، بلکہ جملہ بازی میں یقین کرتی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بریلی مسلسل رینکنگ میں پیچھے جا رہا ہے۔ یہ اچھے علامات نہیں ہیں۔

شہری ترقیاتی وزارت کی فہرست میں بریلی سب سے نیچے

ریاست اتر پردیش میں کل 75 اضلاع ہیں اور ان میں کل 14 میونسپل کارپوریشن ہیں۔ میونسپل کارپوریشن والے سبھی 14 شہروں کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے۔”ایز آف لِوینگ اِنڈیکس“ کی رینکنگ میں سبھی 14 میونسپل کارپوریشن کی صرف اتر پردیش کی رینکنگ میں بریلی 14 ویں یعنی آخری مقام پر ہے۔ ملک کے کل 111 شہروں کو شامل کیا گیا تھا، جس میں دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے ملک کے کل 49 شہر ہیں اور صرف اتر پردیش کے کل 14 شہر شامل ہیں۔ اس لحاظ سے بریلی ملک میں 49 شہروں میں 43 ویں اور اتر پردیش کے 14 شہروں میں 14 ویں مقام ہے۔

شہری ترقیاتی وزارت کی فہرست میں بریلی سب سے نیچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details