نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈونے M Venkaiah Naidu on HR Policies پیشہ اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض اور خاندانی ذمہ داریوں کو یکساں اہمیت دینی چاہیے۔
ونکیا نائیڈو نے پیر کے روز چنئی میں ’ ڈاکٹر وی ایل دت: گلپسینس آف اے پائنیر لائف اینڈ جرنی‘ کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو اپنی ایچ آر پالیسیاں اس طرح سے بنانی چاہئیں کہ کارکن آسانی سے زندگی اور کام کے درمیان توازن قائم کر سکیں۔'
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ذہنی صحت کے مسائل بھی حل ہوں گے جو ہمارے معاشرے میں بڑھ رہے ہیں۔ یہ کتاب مسز وی ایل اندرا دت نے لکھی ہے۔