ETV Bharat / state

پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین: نائیڈو

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 9:10 PM IST

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اراکین پارلیمان کا خصوصی اختیارعام لوگوں سے وابستہ امور اٹھانے کے لئے ہے اور پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین: نائیڈو
پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین: نائیڈو

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سنیچر کو کہا کہ اراکین پارلیمان کا خصوصی اختیار عام لوگوں سے وابستہ امور اٹھانے کے لئے ہے اور پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

نائیڈو نے 'رام جیٹھ ملانی میموریل لیکچر سیریز' میں ''کیا پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارکن پارلیمنٹ کا خصوصی حق ہے یا یہ پارلیمانی جمہوریت کا ایک آیام؟'' میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمان کو ملا خصوصی حق اصل میں عوام کے بالواسطہ حق ہے اور ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنا خصوصی حق نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے وزارت برائے خواتین امور کی پالیسی میں تبدیلی کی

انہوں نے کہا کہ کارروائی تاخیر ہونے کا سماجی اقتصادی اثر پڑتا ہے۔ راجیہ سبھا میں کارروائی میں رخنہ پڑنے کی وجہ سے ایوان میں صرف 65 فیصد کام ہو سکا جبکہ گزشتہ اجلاس میں یہ صد فیصد تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.