اردو

urdu

UP Urdu Academy Awards یوپی اردو اکادمی ایوارڈز کا اعلان جلد متوقع

By

Published : Jan 3, 2023, 5:56 PM IST

UP Urdu Academy Awards

اتر پردیش اردو اکادمی دو برس کے انعام کا اعلان جلد کرےگی اور اس کے لیے پروفیسرز سے مشورہ طلب کئے جائیں گے۔ Uttar Pradesh Urdu Academy

اتر پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین چودھری کیف الوریٰ

لکھنؤ: اتر پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین نے کہا کہ اکادمی جلد ہی ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے سینیئر پروفیسرز سے مشورے طلب کرنے کے بعد اکیڈمی ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کرے گی اور حقدار شخص کو ایوارڈ پہنچانے کی کوشش کرے گی۔ Prominent Services in Urdu Field

اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ہر برس اردو ادب، اردو شاعری، ادب اطفال، تنقید نگاری، افسانہ نگاری، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ادبی رسائل پر نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز اردو داں حلقے میں کافی مقبولیت کے حامل ہیں، اردو داں طبقے کو اس ایواڈ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ ان انعامات کی رقم 5 ہزار سے 25 ہزار تک ہوتی ہے۔ اردو ادب و شاعری اور دیگر اصناف پر لکھی گئی کتابوں پر بھی انعامات دیئے جاتے ہیں۔

اس تعلق سے اتر پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین چودھری کیف الوریٰ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں انعامات کے سلسلے میں ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں انعامات حاصل کرنے والوں کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 2019 کے انعامات کا اعلان کیا جائے گا اس کے بعد 2021 کے انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ انعامات ان افراد کے نام پر ہیں جنہوں نے اردو ادب، شاعری، ادب اطفال، تنقید نگاری اور صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

چودھری کیف الوریٰ نے کہا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ بھی دیگر ماہرین سے مشورے لیے جائیں گے تاکہ جو افراد انعامات کے مستحق ہیں ان تک یہ انعامات پہنچے اور نام اعلان ہونے کے بعد کسی بھی طرح کے اعتراض کی گنجائش باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لیے نہ صرف صرف اردو اکیڈمی کے اراکین کے مشورے لے جائیں گے بلکہ متعدد یونیورسٹیز کے پرفیسرز کو مدعو کیا جائے گا اور نمایاں خدمات انجام دینے والے مستحق افراد تک یہ انعام پہنچانے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں بیشتر ایسے نام ہوتے ہیں جو اکیڈمی کے رکن کے پسندیدہ یا سفارش کی بنیاد پر شامل کئے جاتے ہیں لہذا رواں برس اس پر قابو پانے کے لیے متعدد جہات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص سے مشورہ طلب کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details