اردو

urdu

خاتون ہاکی ٹیم پر فخر: پی ایم مودی

By

Published : Aug 6, 2021, 1:01 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 1:38 PM IST

پی ایم مودی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’خاتون ہاکی ٹیم معمولی فرق سے میڈل سے چوک گئی لیکن اس ٹیم میں نئے ہندوستان کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے جہاں ہم بہترین کوشش کرتے ہیں اور نئی بلندیاں حاصل کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپک میں ان کی کامیابی ملک کی نوجوان بیٹیوں کو ہاکی کھیلنے اور اعلیٰ مظاہرہ کرنے کے لیے ترغیب دے گی۔ اس ٹیم پر فخر ہے‘۔

خاتون ہاکی ٹیم پر فخر: پی ایم مودی
خاتون ہاکی ٹیم پر فخر: پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستانی ہاکی خاتون ٹیم میں نئے ہندوستان کا جذبہ نظر آتا ہے اور اس ٹیم پر فخر ہے۔

خاتون ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے میڈل کے لیے کھیلے گئے میچ میں بریٹین سے معمولی فرق سے شکست کے بعد اپنے رد عمل میں وزیراعظم نے یہ اظہار خیال کیا۔

پی ایم مودی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’خاتون ہاکی ٹیم معمولی فرق سے میڈل سے چوک گئی لیکن اس ٹیم میں نئے ہندوستان کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے جہاں ہم بہترین کوشش کرتے ہیں اور نئے بلندیاں حاصل کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپک میں ان کی کامیابی ملک کی نوجوان بیٹیوں کو ہاکی کھیلنے اور اعلیٰ مظاہرہ کرنے کے لیے ترغیب دے گی۔ اس ٹیم پر فخر ہے‘۔

مزید پڑھیں:Tokyo Olympics: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم تمغہ سے محروم

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم خاتون ہاکی ٹیم کے ٹوکیو 2020 میں شاندار مظاہرے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے سبھی میچوں میں اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی بہادری، ہنرمند اور کامل اعتماد والا ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Aug 6, 2021, 1:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details