اردو

urdu

Hajj Committee is Fully Prepared for Hajj 2022: حج کو لیکر حج کمیٹی پوری طرح سے تیار

By

Published : Dec 10, 2021, 5:57 PM IST

حج ہاؤس کے سی ای او یعقوب شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سعودی حکومت نے عمرے کو لیکر پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اس سے اب حج کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

Hajj Committee is Fully Prepared for Hajj
حج کو لیکر حج کمیٹی پوری طرح سے تیار

اس برس حج کو لیکر حج ہاؤس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حج ہاؤس کے سی ای او یعقوب شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے عمرے کو لیکر پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اس سے اب حج کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

ویڈیو

اس بار 7 ہزار سے زائد عرضیاں موبائل کے ذریعه موصول ہوئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام موبائل کے لئے بنائے گئے ایپ کا پورا پورا استعمال کر رہے ہیں۔

یعقوب شیخ نے کہا کہ ہم نے اس بار حج کے دوران ارکان اور دعائیں تین زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ عازمین حج کی سہولتیں مہیا کرائی ہیں۔ اس کے ساتھ جو لوگ پڑھ نہیں سکتے، ان کے لئے آڈیو کی بھی سہولت فراہم کی ہے تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔

ممبئی کے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے اس بارے میں حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ سے خاص بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Hajj Embarkation Points Closed: گیارہ حج پرواز مراکز بند کرنے کا فیصلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details